ڈپریشن [افسردگی]اور دیگر ذہنی دباو کی وجہ سے ملازمت پیشہ لوگوں کی کارکردگی منفی طور پر متاثر ہو رہی ہے نتیجے میں عالمی معیشت کو سالانہ 900 ارب ڈالر کا نقصان ہورہا ہے۔
یہ بات
اقوامِ متحدہ کے ادارہ برائے صحت کی ایک رپورٹ میں کہی گئی ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یہ تشویشناک انکشاف بھی کیا گیا ہے کہ دنیا کی 10 فیصد آبادی کسی نہ کسی ذہنی دباویا دماغی مسئلے سے دو چار ہے۔